کراچی میں رینجرز کی کارروائی، ٹوپی گینگ کے 7 کارندے گرفتار

news-banner

پاکستان - 18 مارچ 2026

کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ٹوپی گینگ کے سات کارندے گرفتار کر لیے۔

 

رینجرز کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتی، سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث تھے، جبکہ ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

 

تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ گینگ 2018 سے سرگرم ہے اور سندھ بھر میں 900 سے زائد وارداتوں میں ملوث رہا، جن میں کراچی، سکھر، کندھ کوٹ اور روہڑی شامل ہیں۔ 

 

ملزمان بسوں میں مسافروں سے جیب تراشی میں بھی ملوث پائے گئے۔ مرکزی ملزم محمد ظفر سی سی ٹی وی فوٹیج میں شناخت ہوا۔

 

گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں اور مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔