تازہ ترین - 19 مارچ 2026
پاکستانی میزائل اور علاقائی پالیسیاں امریکا کیلئے خطرہ ہیں: امریکی انٹیلی جنس
دنیا - 19 مارچ 2026
امریکا کی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس تلسی گیبرڈ کی جانب سے جاری کردہ سالانہ خطروں کی جائزہ رپورٹ 2026 میں پاکستان کے میزائل پروگرام اور علاقائی پالیسیوں کو امریکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔
رپورٹ میں پاکستان کو امریکا کے کٹر حریفوں یعنی روس، چین، شمالی کوریا اور ایران کے ساتھ ایک ہی صف میں رکھا گیا ہے۔
پاکستان کے ایٹمی ہتھیار، بین البراعظمی میزائل، خودکش ڈرونز اور پراکسی جنگ امریکی سلامتی کے لیے ممکنہ خطرہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو جنوبی ایشیا سے باہر اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور مستقبل میں یہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل امریکا کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
اس رپورٹ میں خودکش ڈرونز کے بڑھتے ہوئے استعمال اور چین، ایران، شمالی کوریا، پاکستان اور روس کی جانب سے جدید میزائل نظام کی تیاری پر بھی خبردار کیا گیا ہے۔
جنوبی ایشیا میں پاکستان-بھارت تعلقات کی کشیدگی بھی ایٹمی تصادم کے خطرے کو برقرار رکھتی ہے۔
ماضی میں امریکا نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر پابندیاں عائد کی ہیں، جن میں 2024 میں 16 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنا شامل تھا، تاہم پاکستان نے یہ پابندیاں جانبدارانہ اور سیاسی مقاصد پر مبنی قرار دیا تھا۔
دیکھیں

