انٹرٹینمنٹ - 19 مارچ 2026
ایران نے توانائی کے حملوں کے عالمی اثرات سے خبردار کیا
دنیا - 19 مارچ 2026
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے بے قابو نتائج کا سبب بن سکتے ہیں جو پوری دنیا کو متاثر کریں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں صدر نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور بتایا کہ آج ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کو نشانہ بنایا گیا۔
صدر نے مزید کہا کہ امریکی، اسرائیلی اور ان کے اتحادیوں کی جارحانہ کارروائیاں کوئی فائدہ نہیں دیں گی بلکہ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنائیں گی اور ایسے غیر متوقع نتائج پیدا کر سکتی ہیں جو عالمی سطح پر اثر ڈالیں گے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی فورسز نے ایران کے بڑے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ اور اس سے منسلک تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس سے قریبی علاقے عسلویہ میں واقع تیل اور پیٹرو کیمیکل تنصیبات بھی متاثر ہوئیں۔
دیکھیں

