تازہ ترین - 19 مارچ 2026
صدر مملکت نے اہم ترمیمی بلز، تقرری، سول اعزازات اور سزاؤں میں خصوصی کمی کی منظوری دے دی
پاکستان - 19 مارچ 2026
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے متعدد اہم قانون سازی کے اقدامات کی منظوری دی، جن میں پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2026، اخباری ملازمین (شرائطِ ملازمت) (ترمیمی) بل 2026، زکوٰۃ و عشر (ترمیمی) بل 2026، نیشنل آرکائیوز (ترمیمی) بل 2026 اور پاکستان نام و علامات (روک تھام و غیر مجاز استعمال) (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔
مزید برآں، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (ترمیمی) بل 2026، نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 اور دانش یونیورسٹی اسلام آباد بل 2026 کی بھی منظوری دی گئی۔
صدر نے بلوچستان کے کوٹہ کے تحت اعزاز اسلم ڈار کو بطور رکن فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) مقرر کرنے کی منظوری دی، جبکہ پروفیسر سرور محمد خواجہ، راشد ملک اور زین العابدین احسن کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازنے کی منظوری دی۔
علاوہ ازیں، صدر مملکت نے عیدالفطر اور یومِ پاکستان 2026 کے موقع پر سزاؤں میں خصوصی کمی کی بھی منظوری دی۔
دیکھیں

