تازہ ترین - 19 مارچ 2026
لاہور: گھریلو ناچاقی پر شہری نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو زخمی اور بیٹے کو قتل کر کے خودکشی کر لی
پاکستان - 19 مارچ 2026
لاہور کے ڈیفنس اے علاقے میں سرفراز نے گھریلو تنازع کے دوران اپنی بیوی شہناز اور بیٹی فاطمہ کو فائرنگ سے زخمی اور بیٹے عبداللہ کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔
ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق پولیس اور اے ایس پی ڈیفنس بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
لاش پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس بھیج دی گئی ہے، اور تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات جاری ہیں۔
دیکھیں

