پیوٹن نے ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کے قتل کو باضابطہ قتل قرار دے دیا، چین نے حملے کی مذمت کی

news-banner

دنیا - 19 مارچ 2026

ماسکو، بیجنگ: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کے قتل کو باضابطہ قتل قرار دیا۔

 

 ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ اخلاقیات اور بین الاقوامی قانون کے تمام اصول پامال کیے گئے ہیں۔

 

آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو پیغام میں، پیوٹن نے علی لاریجانی کو سچا دوست قرار دیا اور کہا کہ روس اور ایران کے تعلقات میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

اسی دوران، چین نے اسرائیلی فضائی حملے میں علی لاریجانی کے قتل کی شدید مذمت کی۔

 

 چینی وزارت خارجہ نے واقعے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین ثالثی کے اقدامات کر رہا ہے۔

 

 چینی خصوصی ایلچی ژائی جن نے مشرق وسطیٰ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کر کے یہ کوششیں شروع کر رکھی ہیں۔