پی ٹی اے نے جاز، یوفون اور زونگ کو فائیو جی کی باقاعدہ اجازت دے دی

news-banner

تازہ ترین - 20 مارچ 2026

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے جاز، یوفون اور زونگ کو ملک بھر میں فائیو جی سروس متعارف کرانے کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔

 

پی ٹی اے کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صارفین کو اعلیٰ معیار کی سروس فراہم کرنے کے لیے فائیو جی سروسز مرحلہ وار شروع کی جائیں گی۔ 

 

تمام موبائل آپریٹرز اپنی ویب سائٹس پر اپ ڈیٹ شدہ فہرست شائع کریں گے، جس میں وہ علاقے شامل ہوں گے جہاں فائیو جی دستیاب ہے اور فائیو جی سپورٹ کرنے والے موبائل ماڈلز کی تفصیلات بھی موجود ہوں گی۔

 

پی ٹی اے نے واضح کیا کہ سروس کی دستیابی مقام، نیٹ ورک تیاری اور ڈیوائس مطابقت کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے، اور صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فائیو جی فعال کریں اور اپنے ڈیوائس کو جدید ترین آپریٹنگ سسٹم پر اپ ڈیٹ رکھیں۔

 

پی ٹی اے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک بھر میں فائیو جی کے نفاذ کا مرحلہ وار اور شفاف عمل جاری رہے گا۔