سٹار فٹبالر لیونل میسی نے کیریئر میں 900 گول مکمل کر لیے

news-banner

کھیل - 20 مارچ 2026

 لیونل میسی نے اپنی فٹبال کیریئر میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 900 گول مکمل کر لیے۔

 

میسی نے کونکاف چیمپئنز کپ میں انٹر میامی سی ایف کی جانب سے کھیلتے ہوئے نیش وِل ایس سی کے خلاف ایک گول کر کے یہ ریکارڈ حاصل کیا۔

 

 میچ 1-1 سے برابر رہا۔

 

38 سالہ میسی، کرسٹیانو رونالڈو کے بعد 900 گول تک پہنچنے والے دوسرے فٹبالر بن گئے ہیں۔

 

 انہوں نے یہ سنگِ میل اپنے 1142ویں میچ میں عبور کیا، جو رونالڈو کے 1236 میچز کے مقابلے میں تقریباً 100 میچز کم ہیں۔

 

میسی نے 2005ء میں 17 برس کی عمر میں ایف سی بارسیلونا کے لیے اپنا پہلا گول کیا تھا۔

 

 ان کے کوچ ھاویئر ماسچرانو نے میسی کی کارکردگی کو ناقابلِ یقین قرار دیا اور کہا کہ یہ ریکارڈ ایک تصور سے بھی باہر ہے، اسی لیے میسی منفرد ہیں۔

 

کرسٹیانو رونالڈو نے ستمبر 2024ء میں 1236 میچز میں یہ سنگِ میل عبور کیا تھا اور اب وہ 965 گولز کے ساتھ فہرست میں سرفہرست ہیں، جبکہ ان کا ہدف 1000 گول مکمل کرنا ہے۔