انٹرٹینمنٹ - 20 مارچ 2026
سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کی کمی
کاروبار - 20 مارچ 2026
کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی نمایاں کمی دیکھنے کو ملی۔
جیولرز کے مطابق عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 8,100 روپے کمی کے بعد 491,362 روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 6,945 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 421,263 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 81 ڈالر سستا ہو کر 4,686 ڈالر پر آگیا۔ پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 50 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 7,684 روپے ہوگئی۔
گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 24,300 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی اور فی تولہ سونا 500,000 روپے سے کم ہو گیا تھا۔
دیکھیں

