یومِ پاکستان کے موقع پر خصوصی نغمہ "میری مٹی میری جان، پاکستان زندہ باد" کا ٹیزر جاری

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 20 مارچ 2026

لاہور: یومِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی نغمہ "میری مٹی میری جان، پاکستان زندہ باد" کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

 

یہ نغمہ وطن کی مٹی سے محبت اور وطن کے لیے قربانی کے جذبے کو اجاگر کرتا ہے۔

 

 نغمے کے بول حب الوطنی اور وطن سے عقیدت کے جذبات سے بھرپور ہیں اور یہ نغمہ یومِ پاکستان کی خوشیوں کو فخر اور وابستگی کے جشن میں بدل دیتا ہے۔

 

یہ نغمہ خاص طور پر اس غیور قوم کے لیے ہے جو ہر محاذ پر مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

"میری مٹی، میری جان" نوجوانوں کے دلوں میں حب الوطنی کی شمع روشن کرنے کا پیغام دیتا ہے اور یہ خصوصی نغمہ جلد ریلیز کیا جائے گا۔