تازہ ترین - 22 مارچ 2026
ایران کے اسرائیلی شہروں دیمونا، عراد پر شدید میزائل حملے، 6 ہلاکتیں، 150 سے زائد زخمی
دنیا - 22 مارچ 2026
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے جواب میں ایران نے اسرائیل کے جنوبی شہروں عراد، دیمونا اور وسطی علاقوں پر کلسٹر وار ہیڈ والے میزائل حملے کیے۔
اسرائیل کے شہر دیمونا پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ پانچواں حملہ تھا، جس سے شدید تباہی ہوئی، یہاں اسرائیل کا جوہری پلانٹ بھی واقع ہے۔
عراد میں حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے، جبکہ دیمونا میں 3 منزلہ عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی اور تقریباً 50 افراد زخمی ہوئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملے نطنز جوہری مرکز پر اسرائیلی کارروائی کے ردعمل میں کیے گئے۔ تہران، اصفہان اور خارگ کے مختلف علاقوں میں بھی فضائی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
ایران کی جانب سے دیمونا سمیت جنوبی اسرائیل کے دیگر علاقوں میں نئے میزائل حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں اسرائیل اور دیگر خطے کے فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا اور 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، تاہم اسرائیل نے ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنوبی شہر عراد پر حملے کے بعد ہنگامی اور امدادی فورسز کو مزید مضبوط کرنے کا اعلان کیا۔
ادھر شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے مارٹر حملے کے دوران 2 فوجی زخمی ہوئے۔
اسرائیل کی وزارت صحت کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 4,292 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
یو اے ای کے شارجہ کے قریب ایک بحری جہاز کے پاس دھماکے کی اطلاع بھی موصول ہوئی، تاہم جہاز کا عملہ محفوظ رہا۔
دیکھیں

