حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 69 ارب روپے کا بوجھ برداشت کیا: وزیر خزانہ

news-banner

کاروبار - 22 مارچ 2026

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 69 ارب روپے کا بوجھ برداشت کیا ہے۔

 

پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ نے بتایا کہ ملک میں توانائی کی روزانہ فراہمی کے حوالے سے اجلاس ہوتے ہیں اور پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

 

محمد اورنگزیب نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالے جائے، کیونکہ وسائل لامحدود نہیں ہیں۔ وزیراعظم نے بھی یہی ہدایت دی ہے کہ عوام کو کم سے کم متاثر کیا جائے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اپریل تک سپلائی چین کی صورتحال بہتر ہونے کی توقع ہے، اور ڈیمانڈ مینجمنٹ و توانائی کی بچت کے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے کشیدگی اور جنگی حالات کے باعث توانائی کے انفراسٹرکچر پر ممکنہ اثرات کا بھی خدشہ ظاہر کیا۔

 

آخر میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ہدف ٹارگٹڈ ریلیف ہے، جو مستحق طبقے کے لیے ہوگا، اور سب کو مل کر ملک کو بحران سے نکالنا ہوگا۔