تازہ ترین - 22 مارچ 2026
اداکارہ انیقہ ذوالفقار کشمیری چوڑیوں کی تلاش میں
انٹرٹینمنٹ - 22 مارچ 2026
اداکارہ انیقہ ذوالفقار بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کشمیری چوڑیوں کے چرچے میں شامل ہو گئیں ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں انیقہ نے بتایا کہ وہ بھی کشمیری چوڑیاں خریدنا چاہتی ہیں، لیکن نہیں جانتیں کہ کہاں سے ملیں گی۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ اگر کسی کے پاس چوڑیاں دستیاب ہوں تو انہیں عید کا یہ تحفہ بھیج دیں۔
انیقہ نے ہنس کر کہا: "اگر کسی کو ملیں تو پلیز مجھے بھی بھجوادیں۔"
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے چوڑیوں کی قیمت بازار میں نہیں پوچھی، اور اگر کہیں دستیاب ہوئیں تو وہ آن لائن منگوائیں گی۔
ان کے مداح انٹرویو نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے لیے چوڑیاں بھیجنے کے لیے رابطے کے لیے ان کا پتہ مانگ رہے ہیں۔
دیکھیں

