تازہ ترین - 22 مارچ 2026
جویریہ سعود: سعود نے مجھ سے ایک سوئی برابر بھی جہیز نہیں لیا
انٹرٹینمنٹ - 22 مارچ 2026
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے جہیز اور حق مہر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی شادی کے ابتدائی دنوں کی یادیں تازہ کر دیں۔
جویریہ سعود اس وقت ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہی ہیں، جہاں سماجی موضوعات پر بات کی جاتی ہے اور علمائے کرام سے رہنمائی بھی لی جاتی ہے۔
پروگرام کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ جب ان کی شادی اداکار سعود سے ہوئی تو ان کے شوہر نے کسی قسم کا جہیز لینے سے صاف انکار کر دیا تھا۔
جویریہ سعود کے مطابق ان کا حق مہر 51 ہزار روپے مقرر کیا گیا تھا، جبکہ گھر کے تمام اخراجات اور فرنیچر کا انتظام سعود نے خود کیا۔
رشتہ داروں کی جانب سے ملنے والے تحائف موجود تھے، لیکن سعود نے جہیز کے طور پر کچھ بھی قبول نہیں کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شادی کی تقریبات، حتیٰ کہ مہندی کا انتظام بھی سعود نے خود کیا اور ان پر کسی قسم کا مالی بوجھ نہیں ڈالا۔
جویریہ سعود نے دعا کی کہ ہر لڑکی کو ایسا شریکِ حیات نصیب ہو جو جہیز کا مطالبہ نہ کرے اور اس روایت کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے
۔
دیکھیں

