میٹا نے انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ختم کرنے کا فیصلہ

news-banner

تازہ ترین - 22 مارچ 2026

دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن 8 مئی سے ختم کر دی جائے گی۔

 

کمپنی کے مطابق اس اقدام کی وجہ یہ ہے کہ انسٹاگرام پر انکرپٹڈ میسجنگ کا استعمال بہت کم ہے، جس کے بعد صارفین کی سکیورٹی اور ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں۔

 

میٹا نے بتایا کہ صارفین اب محفوظ رابطے کے لیے واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں، جبکہ انسٹاگرام پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ میسجنگ بند کر دی جائے گی۔

 

سائبر سکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی سطح پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے معیار کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور دیگر ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی اسی راستے پر چل سکتی ہیں۔