خیبرپختونخوا: دو الگ واقعات میں تین خواتین سمیت 5 افراد قتل

news-banner

پاکستان - 22 مارچ 2026

خیبرپختونخوا کے اضلاع مردان اور صوابی میں دو مختلف واقعات میں تین خواتین سمیت 5 افراد قتل ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق مردان میں فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں بیٹیاں عید منانے اپنی والدہ کے گھر آئی ہوئی تھیں۔

 

 ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ماں اور دونوں بیٹیاں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

 

اس حملے میں ایک لڑکی اور ایک لڑکا شدید زخمی ہوئے، جنہیں تشویشناک حالت میں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس اہلکار موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کر رہے ہیں۔

 

دوسری جانب صوابی کے علاقے یارحسین میں راستے کے تنازع پر فائرنگ کے تبادلے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

 

 واقعے کے بعد لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔