تازہ ترین - 22 مارچ 2026
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں 8 سالہ بچی جاں بحق، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا
پاکستان - 22 مارچ 2026
لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں عید کے دوسرے روز ایک آوارہ کتے کے حملے سے 8 سالہ مہر نامی بچی جاں بحق ہو گئی۔
بتایا گیا ہے کہ بچی گلی میں کھیل رہی تھی کہ اچانک آوارہ کتے نے اس پر حملہ کیا۔
شدید زخمی ہونے کے بعد اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ انہیں میڈیا سے بات نہ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، اور عدالت کے احکامات کے باعث کتوں کو مارنے کی اجازت نہیں ہے، لیکن شہری انسانی جان کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات چاہتے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ٹاؤن شپ اور آس پاس کے علاقوں میں آوارہ کتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، جس سے شہری غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے حکام کو آوارہ کتوں کے مسئلے کا مستقل حل نکالنے کی ہدایت کی ہے۔
دیکھیں

