امریکا نے ایران کو 15 نکاتی امن منصوبہ بھیج دیا، جنگ ختم کرنے کی کوششیں

news-banner

دنیا - 25 مارچ 2026

واشنگٹن: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کو 15 نکاتی امن منصوبہ بھیج دیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق منصوبے کا مقصد جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنا ہے اور پاکستان، مصر اور ترکی ثالثی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

 منصوبے میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر کسی بھی مواد کی افزودگی نہ کرے، نطنز، اصفہان اور فردو کے جوہری پلانٹس کو ختم کرے، خطے میں پراکسیز کو فنڈنگ بند کرے، آبانائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولے اور آزاد میری ٹائم زون قائم کرے، جبکہ بیلسٹک میزائل سرگرمیاں بھی روکیں۔

 

قبل ازیں ایران نے جنگ روکنے کے لیے 6 سٹریٹجک شرائط پیش کی تھیں، جن میں دوبارہ جنگ نہ ہونے کی یقین دہانی، امریکی اڈوں کو بند کرنا، جارح کو پیچھے دھکیلنا اور ایران کو ہرجانے کی ادائیگی شامل ہیں۔

 

 دیگر شرائط میں تمام علاقائی فرنٹس پر جنگ کا خاتمہ، آبانائے ہرمز کے لیے نئے قانونی رجیم پر عمل، اور تہران مخالف میڈیا کے خلاف کارروائی شامل ہے۔