تازہ ترین - 25 مارچ 2026
آسیہ اندرابی کی عمر قید کشمیری قیادت کی آواز دبانے کی کوشش ہے: مشعال ملک
پاکستان - 25 مارچ 2026
اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی عدالت کے حالیہ فیصلے میں آسیہ اندرابی کو عمر قید دینا کشمیری قیادت کی آواز دبانے کی کوشش ہے۔
مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ فیصلہ انصاف نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔
متنازع قوانین کے ذریعے آزادی کی جدوجہد کو دبایا جا رہا ہے، اور یہ صرف چند افراد کی سزا نہیں بلکہ پوری قوم کے حق خودارادیت پر حملہ ہے۔ عالمی برادری کی خاموشی بھی ظلم کا حصہ سمجھی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سزا نہیں، بلکہ کشمیر کی امیدوں کو قید کیا گیا ہے۔
سچ بولنا جرم بن گیا، کشمیری قیادت کو خاموش کرانے کی سازش عروج پر ہے، اور ہر جیل میں بند آواز آزادی کی چیخ بن چکی ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ یہ سزائیں انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ ہیں اور دنیا خاموش کیوں ہے؟
دیکھیں

