پاکستان - 25 مارچ 2026
پاکستان میں بچوں میں دل کی بے ترتیبی کے علاج کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف
تازہ ترین - 25 مارچ 2026
کراچی: پاکستان میں پہلی بار بچوں میں دل کی بے ترتیبی کے علاج کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کروا دی گئی ہے۔
کراچی کے سرکاری ہسپتال میں بچوں کے دل کے امراض کے لیے خصوصی سہولت دستیاب ہے، اور بچوں میں دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کا جدید علاج بھی شروع ہو گیا ہے۔
این آئی سی وی ڈی میں پیڈیاٹرک ہارٹ ریتم ڈس آرڈرز کے علاج کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
علاج ای پی اسٹڈی، پیس میکرز اور آئی سی ڈی ڈیوائسز کے ذریعے ممکن ہوگا، اور ماہرین کے مطابق بروقت تشخیص سے بچوں کی جان بچائی جا سکتی ہے۔
ہر سال تقریباً 4 سے 5 ہزار پیدائشی بچوں میں دل کے مسائل دیکھے جا رہے ہیں۔
ماہرین والدین کو ہدایت دیتے ہیں کہ بچوں میں دل کی بے ترتیبی یا تیز دھڑکن کی علامات پر فوری توجہ دیں، کیونکہ یہ خطرے کی علامت ہو سکتی ہیں۔
دیکھیں

