ڈھاکا: مسافر بس دریا میں گرنے سے 18 افراد جاں بحق

news-banner

دنیا - 26 مارچ 2026

ڈھاکا: مسافر بس دریائے پدما میں گرنے سے 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بس کو حادثہ بدھ کی شام پیش آیا، جس میں 18 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

 

مقامی ریسکیو حکام کے مطابق بدھ کی شام تقریباً 5 بجے مسافروں سے بھری بس ایک فیری میں سوار کی جارہی تھی کہ وہ بے قابو ہوگئی اور تقریباً 30 فٹ گہرے پانی میں ڈوب گئی۔

 

 بس میں 50 مسافر سوار تھے جن میں سے بعض افراد کو بچا لیا گیا، جبکہ 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

 

حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں اور ریسکیو کیے گئے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

 کچھ مسافر لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کو مدد دی گئی ہے۔ علاقے میں طوفانی ہواؤں اور بارش کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔