تازہ ترین - 25 مارچ 2026
اوپن اے آئی کا سورا ویڈیو جنریشن ایپ بند کرنے کا اعلان
تازہ ترین - 25 مارچ 2026
اوپن اے آئی نے اپنی مقبول سورا ویڈیو جنریشن ایپ کو اچانک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں کہا گیا کہ وہ سورا کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ ایپ اور اس سے جڑی اے پی آئی سروس کب تک مکمل طور پر بند کی جائے گی اور اس فیصلے کی وجوہات کیا ہیں، تاہم تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ کمپنی کی توسیع پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کیا گیا ہے، اور سورا ٹیم اب ایڈوانس روبوٹکس ریسرچ پر کام کرے گی، جس سے حقیقی دنیا کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔
سورا کی اچانک بندش بیشتر صارفین کے لیے حیران کن ہے، کیونکہ یہ ایپ چند ماہ قبل متعارف کرائی گئی تھی۔
اگرچہ ایپ کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی، لیکن ڈاؤن لوڈز کی شرح میں کمی اور ڈیپ فیک ویڈیوز کے لیے اس کے استعمال پر تنقید کے باعث کمپنی نے یہ فیصلہ کیا۔
دیکھیں

