ایران جنگ بندی ڈیل میں لبنان میں اسرائیلی حملوں کا خاتمہ بھی چاہتا ہے، خبر ایجنسی

news-banner

دنیا - 26 مارچ 2026

ایران چاہتا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ پر اسرائیلی حملوں کے خاتمے کو بھی شامل کیا جائے۔

 

خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے جنگ بندی سے متعلق کسی بھی ممکنہ ڈیل میں لبنان کو شامل کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنے اس مطالبے سے رابطہ کاروں کو آگاہ کر دیا ہے جبکہ 6 علاقائی ذرائع نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران چاہتا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ پر اسرائیلی حملوں کے خاتمے کو بھی شامل کیا جائے۔

 

رپورٹس کے مطابق ایران نے حزب اللہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اسے وسیع تر ڈیل کا حصہ بنایا جائے گا۔

 

ایک ایرانی عہدیدار کے مطابق تہران اس وقت امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے اور مشاورت کا عمل جاری ہے۔