بھارت: مسافر بس اور ڈمپر میں تصادم، 14 ہلاک، 25 زخمی

news-banner

دنیا - 26 مارچ 2026

آندھرا پردیش: بھارت میں مسافر بس اور ڈمپر کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ آندھرا پردیش میں پیش آیا۔ تصادم کے فوراً بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث متعدد مسافر زندہ جل گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

 

بھارتی حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔