دنیا - 26 مارچ 2026
موجودہ جنگ میں ایران حاوی نظر آتا ہے: سابق سربراہ برطانوی خفیہ ایجنسی
دنیا - 26 مارچ 2026
لندن: برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے سابق سربراہ الیکس ینگر نے کہا ہے کہ موجودہ جنگ میں ایران حاوی نظر آتا ہے۔
الیکس ینگر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ابتدائی حملوں کے فوائد برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے گزشتہ سال جون کی جنگ کے بعد اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے ہتھیار ملک بھر میں پھیلا دیے اور فوجی کمان کو نچلی سطح تک منتقل کیا، جو مؤثر ثابت ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کی معاشی اہمیت کو بھی پیش نظر رکھا، جو اس کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔
دیکھیں

