امریکا اور اسرائیل کا دعویٰ: ایرانی بحری کمانڈر حملے میں شہید، ایران نے تصدیق نہ کی

news-banner

دنیا - 27 مارچ 2026

ایران کے شہر بندر عباس میں بحری تنصیبات پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے، جن میں پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے سربراہ علی رضا تنگسیری کو شہید کرنے کی بات کہی جا رہی ہے۔

 

تاہم پاسدارانِ انقلاب نے اس دعوے کی تاحال تصدیق نہیں کی۔

 

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ان حملوں میں شہری مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایک رہائشی علاقے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

 

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی خراسان میں بھی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 

ایران کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 1937 ہو گئی ہے۔