دنیا - 27 مارچ 2026
اسرائیلی علاقوں پر ایرانی میزائلوں کی بارش، انفراسٹرکچر تباہ، شہری زندگی متاثر
دنیا - 27 مارچ 2026
اسرائیل پر ایرانی حملوں کے بعد مختلف علاقوں میں تباہی کے مناظر سامنے آئے ہیں، جہاں مسلسل میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق کریات شہر میں ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں ایک گاڑی جل کر خاک ہو گئی جبکہ شہری املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
کفر قسیم میں میزائل حملے سے دو افراد زخمی ہوئے اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، جبکہ شمالی شہر نہاریہ میں بھی حملوں کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور شہری زندگی بری طرح متاثر ہوئی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملوں کے بعد ایران مسلسل ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے جوابی کارروائیاں کر رہا ہے۔
دیکھیں

