پاکستان - 27 مارچ 2026
قطری وزیراعظم کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات، قریبی تعلقات اور دفاعی تعاون پر گفتگو
دنیا - 27 مارچ 2026
واشنگٹن: قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ سے ملاقات کی۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں قطر اور امریکا کے درمیان قریبی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں مشترکہ مشاورت کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل رابطہ ضروری قرار دیا گیا، جبکہ عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
دیکھیں

