پاکستان - 27 مارچ 2026
ثالث ممالک ایران کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں: امریکی وزیر خارجہ
دنیا - 27 مارچ 2026
واشنگٹن: امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ مختلف ثالث ممالک ایران کے ساتھ پیغامات کے تبادلے میں مصروف ہیں اور اس عمل میں کچھ پیشرفت بھی ہوئی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آبنائے ہرمز سے توانائی کی ترسیل میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، تاہم یہ اب بھی معمول سے کم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیغامات کے تبادلے کا عمل جاری ہے اور یہ مسلسل بدلتی صورتحال کا حصہ ہے، لیکن اس حوالے سے تفصیلات میڈیا کے سامنے نہیں لائی جا سکتیں کیونکہ یہ ایک حساس معاملہ ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگر ایران عالمی بحری جہاز رانی کو دھمکانا بند کر دے تو آبنائے ہرمز فوری طور پر کھل سکتی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ جو ممالک بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے دعویدار ہیں، انہیں اس صورتحال پر عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔
دیکھیں

