پاکستان - 27 مارچ 2026
بزنس کمیونٹی نے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے خلاف پروپیگنڈا مسترد کر دیا
کاروبار - 27 مارچ 2026
کراچی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے خلاف جاری منفی پروپیگنڈا مسترد کر دیا ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض اور دیگر عہدیداروں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس سٹیٹس انتہائی اہم ہے، جس کے باعث یورپی ممالک کو برآمدات 3.5 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ برآمدات اور معیشت کے لیے یہ حیثیت ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، اور عالمی مالیاتی ادارے کے قرضوں سے نکلنے کے لیے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور برآمدات میں مزید اضافہ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور بزنس کمیونٹی حکومت کے ساتھ مل کر معاشی میدان میں کامیابی حاصل کرے گی۔
ثاقب فیاض کے مطابق پاکستان جی ایس پی پلس کے تمام تقاضے پورے کر رہا ہے، جبکہ بھارت یورپی یونین میں پاکستان کے خلاف تجارتی سازشوں میں مصروف ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ حیثیت ختم ہوئی تو برآمدات کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
نائب صدر امان پراچہ نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور معاشی صورتحال چیلنجز کا شکار ہے، جبکہ بھارت پاکستان سے جی ایس پی پلس کا درجہ واپس لینے کی کوشش کر رہا ہے۔
دیکھیں

