تازہ ترین - 27 مارچ 2026
عینا آصف نے سینئر فنکاروں کے رویّوں سے متعلق حیران کن انکشافات کیے
انٹرٹینمنٹ - 27 مارچ 2026
ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ عینا آصف نے ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر فنکاروں کے رویّوں سے متعلق چونکا دینے والے تجربات شیئر کیے۔
حال ہی میں اداکار عمران اشرف کے شو میں شرکت کے دوران عینا آصف نے بتایا کہ انہیں بڑے ناموں جیسے نعمان اعجاز اور سویرا ندیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، لیکن بعض تجربات خوشگوار نہیں رہے۔
انہوں نے بغیر کسی کا نام لیے کہا کہ بعض سینئر فنکار نئے اداکاروں کے کام کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اور بعض اوقات یہ رویّے جان بوجھ کر اختیار کیے جاتے ہیں جس سے نئے فنکاروں کا اعتماد مجروح ہوتا ہے۔
عینا نے بتایا کہ سیٹ پر کبھی غیر ضروری غصہ، اوور ری ایکشن اور مشکل رویّوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بعض سینئر اداکار اہم مناظر کے دوران سیٹ چھوڑ جاتے یا توجہ کم کرنے کی کوشش کرتے تاکہ ان کا کام نمایاں نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ یہ رویّے عموماً وہ لوگ دکھاتے ہیں جو پہلے ہی انڈسٹری میں مضبوط مقام رکھتے ہیں، اور یہ تمام تجربات انہیں بطور فنکار مضبوط بنا رہے ہیں۔
دیکھیں

