تازہ ترین - 27 مارچ 2026
عثمان پیرزادہ کو کاسمیٹک سرجری کروانے کی پیشکش، اداکار نے انکار کر دیا
انٹرٹینمنٹ - 27 مارچ 2026
پاکستانی سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں حال ہی میں کاسمیٹک سرجری کروانے کی پیشکش کی گئی۔
پوڈکاسٹ میں مہمان کے طور پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے آج تک اپنے چہرے پر کچھ نہیں کروایا اور صرف گلیسرین صابن سے منہ دھوتے ہیں۔
تاہم گردن پر جھریاں آنے کی وجہ سے دوست نے کاسمیٹک سرجری کروانے کی تجویز دی، جسے انہوں نے مسترد کر دیا۔
عثمان پیرزادہ نے کہا کہ کاسمیٹک سرجری کے بعد اکثر خوفناک یا جمے ہوئے تاثرات نظر آتے ہیں، اس لیے وہ یہ قدم نہیں اٹھا سکتے۔
انہوں نے شوبز میں خوبصورتی اور فٹنس کے لیے اچھی خوراک اور ورزش کی اہمیت پر زور دیا۔
اداکار نے مزید کہا کہ وہ 75 سال کے ہو چکے ہیں اور عمر کے لحاظ سے بالکل ٹھیک نظر آ رہے ہیں، اس کا سہرا ان کی بچپن سے دودھ پینے کی عادت اور صحت مند طرزِ زندگی کو جاتا ہے۔
دیکھیں

