کھیل - 27 مارچ 2026
پوٹاشیئم کی کمی دل کی بیماریوں اور فالج کا خطرہ بڑھا سکتی ہے
تازہ ترین - 27 مارچ 2026
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد کا شکار ہیں، جس سے دل کی بیماریوں اور فالج جیسے سنگین مسائل کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق متوازن اور پوٹاشیئم سے بھرپور غذا اپنانے سے فالج کے خطرے میں 20 فیصد اور دل کے امراض میں 24 فیصد کمی ممکن ہے، جو دل کی صحت کے لیے پوٹاشیئم کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
زیادہ تر افراد اس بات سے ناخبر ہیں کہ وہ پوٹاشیئم کی کمی کا شکار ہیں، جو دل کے دورے، فالج اور دیگر طبی مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق جدید طرزِ زندگی، غیر متوازن خوراک، فاسٹ فوڈ، پراسیسڈ غذائیں اور زیادہ نمک کے استعمال سے پوٹاشیئم کی سطح کم ہو جاتی ہے اور سوڈیئم کے منفی اثرات بڑھ جاتے ہیں۔
پوٹاشیئم دل کی دھڑکن کو متوازن رکھتا ہے، بلڈ پریشر کنٹرول کرتا ہے، اعصابی نظام کو فعال رکھتا ہے اور پٹھوں کے سکڑاؤ میں مدد دیتا ہے۔
کمی کی صورت میں پٹھوں میں کھچاؤ، قبض، سر درد، ذہنی الجھن، ڈپریشن اور بے ترتیب دل کی دھڑکن جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، جبکہ شدید کمی سانس اور ہاضمے کے مسائل بھی پیدا کر سکتی ہے۔
ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ روزمرہ خوراک میں پھل، سبزیاں اور دیگر قدرتی غذائیں شامل کریں تاکہ دل کی صحت بہتر ہو اور مہلک بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو۔
دیکھیں

