پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دی

news-banner

کھیل - 27 مارچ 2026

پی ایس ایل 11 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرایا۔

 

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے، جس میں معین علی نے 29 گیندوں پر 48 رنز اور کپتان ڈیوڈ وارنر نے 35 رنز کا اہم حصہ ڈالا۔ 

 

سعد بیگ نے 30، سلمان علی آغا 22، وکٹ کیپر اعظم خان 14 اور خوشدل شاہ 12 رنز بنائے۔

 

قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ 

 

شامل حسین کی 24 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز ناکام رہی، جبکہ کپتان سعود شکیل 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 27 رنز دے کر 4 کھلاڑی آؤٹ کیے، سلمان علی آغا، ایڈم زمپا اور معین علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد دانیال نے 3، الزاری جوزف نے 2 اور عثمان طارق و ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

معین علی نے کہا کہ ہماری ٹیم میں زبردست آل راؤنڈرز ہیں اور پاکستان کے ٹی 20 کپتان سلمان آغا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

 

پی ایس ایل کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگزمین کو 69 رنز سے شکست دی تھی۔