دنیا - 29 مارچ 2026
ایران کی آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت
کاروبار - 29 مارچ 2026
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران نے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔
انہوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ روزانہ دو جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہوگی۔
انہوں نے ایران کے اس اقدام کو خوش آئند اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام امن کی علامت ہے اور خطے میں استحکام کے فروغ میں مدد دے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ اعلان امن کی جانب ایک بامعنی پیش رفت ہے اور مکالمہ، سفارت کاری اور اعتماد سازی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو ووٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اس اقدام کو سراہا جانا چاہیے۔
دیکھیں

