دنیا - 29 مارچ 2026
اسرائیلی حملوں میں لبنان میں 3 صحافیوں اور طبی عملے کے 5 ارکان سمیت 16 افراد جاں بحق
دنیا - 29 مارچ 2026
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 3 صحافی اور طبی عملے کے 5 ارکان بھی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں بمباری کی گئی جس کے باعث متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
حزب اللہ کی جانب سے ان حملوں کے دوران مزاحمت کی گئی جس کے نتیجے میں بعض اسرائیلی اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کارروائی میں حزب اللہ کے دو عہدیداروں کو نشانہ بنایا ہے۔
لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق یہ حملہ ضلع صور کے قصبے الحانیہ میں کیا گیا، جہاں جاں بحق ہونے والوں میں 6 شامی شہری اور ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے۔
ایک اور فضائی حملہ قصبے کفر تبنیت پر کیا گیا جس میں ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
فوجی حکام کے مطابق یہ حملہ اس سے قبل دیئر الزحرانی میں ہونے والے ایک اور حملے کے بعد کیا گیا تھا جس میں بھی ایک فوجی جان کی بازی ہار گیا تھا۔
دیکھیں

