کاروبار - 30 مارچ 2026
امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات میں پیش رفت، جلد معاہدے کا امکان
دنیا - 30 مارچ 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کے ذریعے ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے اور جلد معاہدہ طے پا سکتا ہے۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے تیل پر قبضہ بھی کر سکتا ہے اور خارگ جزیرہ کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ٹرمپ کے مطابق ایران نے حال ہی میں پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی، جس کے بعد وہاں سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد 20 ہو گئی۔
ان کے مطابق یہ اجازت ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ براہ راست اور بالواسطہ دونوں سطحوں پر بات چیت جاری ہے اور مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیوبا جلد مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے اور امریکا اس کی مدد کے لیے موجود ہوگا۔
دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں سینکڑوں امریکی خصوصی دستے تعینات کیے جا چکے ہیں، جس سے خطے میں سرگرمیوں میں اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔
دیکھیں

