کاروبار - 30 مارچ 2026
ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
پاکستان - 30 مارچ 2026
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ خطے میں کشیدگی کے فوری خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ سے ایران اور دیگر مسلم ممالک میں جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے اور معیشت و املاک کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے قیمتی تعاون کو سراہا۔
انہوں نے پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کے لیے مخلصانہ کوششوں پر اعتماد کا شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں ترکی، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ ہوئے۔
وزیراعظم نے یقین دلایا کہ پاکستان ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
دیکھیں

