کاروبار - 30 مارچ 2026
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس میں تمام ملزمان بری
پاکستان - 30 مارچ 2026
دادو میں ام رباب چانڈیو کے دادا کرم اللہ چانڈیو، والد مختیار چانڈیو اور چچا قابل چانڈیو کے تہرے قتل کے ہائی پروفائل کیس میں عدالت نے تمام ملزمان کو بری کر دیا ہے۔
450 سماعتوں پر مشتمل اس کیس کے دوران سیشن جج کے احکامات پر ضلع دادو میں دفعہ 144 نافذ کی گئی اور عدالت کے اندر و مرکزی سڑکوں پر 700 پولیس اہلکار، بشمول 6 ڈی ایس پیز اور 33 ایس ایچ اوز، سکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
عدالت کے اندر غیر متعلقہ افراد اور میڈیا کی مکمل پابندی تھی جبکہ مدعی پرویز چانڈیو اور ام رباب چانڈیو کو عدالت تک پہنچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔
دادو کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج حسن علی کلوڑ نے گواہوں کے بیانات اور دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا اور تمام ملزمان کو بری کر دیا۔
ام رباب چانڈیو، جو شہ سرخیوں میں آئیں جب انہوں نے مقدمہ درج نہ ہونے پر ننگے پاؤں دادو کی عدالت میں آمد کی تھی، انہوں نے فیصلہ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گی۔
ان کے وکیل صلاح الدین چانڈیو نے کہا کہ تمام شواہد ہائی کورٹ میں پیش کیے جائیں گے۔
دیکھیں

