کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب

news-banner

دنیا - 30 مارچ 2026

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی کرپشن الزامات سے متعلق معافی کی درخواست وزارت انصاف کو واپس بھجوا دی اور مزید وضاحت طلب کر لی۔

 

صدر نے درخواست پر فیصلہ کرنے سے پہلے مزید قانونی مواد طلب کیا ہے۔

 

 ان کے قانونی مشیر کے مطابق جاری عدالتی کارروائی کے دوران معافی دینے کے اختیارات سے متعلق سابقہ مثالوں اور اضافی قانونی نکات کا جائزہ لینا ضروری ہے، خاص طور پر ایسے معاملات میں جہاں سفارتی یا سلامتی کے پہلو شامل ہوں۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صرف پیشہ ورانہ جائزے کے لیے ہے اور اس سے کسی حتمی فیصلے کا اشارہ نہیں ملتا۔

 

دوسری جانب امریکی ریپبلکن مبصر ٹکر کارلسن نے نیتن یاہو کی کرپشن سے متعلق دستاویزی فلم اپنے چینل پر جاری کر دی ہے۔

 

 اس فلم میں اسرائیلی پولیس کی تفتیش کی تقریباً ایک ہزار ریکارڈنگز شامل ہیں، تاہم اسرائیل میں اس فلم پر پابندی عائد ہے۔