پاکستان - 30 مارچ 2026
نسیم شاہ پر سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کھیل - 30 مارچ 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ اور سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر فاسٹ بولر نسیم شاہ پر دو کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔
پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے 27 مارچ کو نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس میں خلاف ورزیوں کی نشاندہی اور جواب طلب کیا گیا۔
بعد ازاں 30 مارچ کو تین رکنی کمیٹی نے نسیم شاہ کی ذاتی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔
کمیٹی نے نسیم شاہ کی غیر مشروط معافی کو نوٹ کرتے ہوئے قرار دیا کہ انہوں نے معاہدے کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو فارغ کر دیا ہے اور پی سی بی نے اس ایڈوائزر کو بلیک لسٹ کر دیا ہے تاکہ مستقبل میں کسی کھلاڑی کے ساتھ کام نہ کر سکے۔
پی سی بی نے کہا کہ ادارہ پیشہ ورانہ معیار، معاہدوں کی پاسداری اور کھیل کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
دیکھیں

