پاکستان - 30 مارچ 2026
پی ایس ایل 11: فخر زمان کیس کی دوسری سماعت مکمل، بال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ زیر غور
کھیل - 30 مارچ 2026
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف لاہور قلندرز کے کھلاڑی فخر زمان کے خلاف بال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام پر کیس کی دوسری سماعت مکمل کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق میچ ریفری روشن ماہناما نے سماعت کی اور فخر زمان کا موقف سننے کے بعد اب فیصلہ جاری کریں گے۔
فخر زمان کو پہلے لیول تھری افینس کے تحت چارج کیا گیا تھا اور پہلی سماعت میں انہوں نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ الزام ثابت ہونے کی صورت میں فخر زمان کو ایک سے دو میچز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ واقعہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کی دوسری اننگز کے دوران پیش آیا، اور بال سے چھیڑ چھاڑ پر لاہور قلندرز کو پانچ رنز کی پنالٹی بھی دی گئی تھی۔
دیکھیں

