پاکستان - 30 مارچ 2026
مایا خان: کسی ٹوٹے رشتے کی وجہ سے خود کو مت ٹوٹنے دیں
انٹرٹینمنٹ - 30 مارچ 2026
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا خان نے طلاق یا علیحدگی کے بعد اپنے آپ کو ٹوٹا ہوا محسوس کرنے والی خواتین کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے۔
عید کے موقع پر انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مایا خان نے کہا کہ جو رشتہ آپ کا نہیں تھا، اس کا ختم ہونا ہی بہتر ہے اور کسی ٹوٹے ہوئے رشتے کی وجہ سے خود کو ٹوٹنے نہ دیں۔
انہوں نے خواتین کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ یہ سب برداشت کر سکتی ہیں تو آپ بھی کر سکتی ہیں۔
مایا خان نے مزید کہا کہ خود کے لیے کھڑا ہونا، خود کو سنبھالنا اور اللّٰہ سے مدد لینا ضروری ہے تاکہ زندگی آگے بڑھائی جا سکے۔
دیکھیں

