تازہ ترین - 30 مارچ 2026
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
کاروبار - 30 مارچ 2026
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد یہ 4 لاکھ 75 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 343 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 8 ہزار 60 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس قیمت 39 ڈالر بڑھ کر 4533 ڈالر ہو گئی۔
دیکھیں

