برف پانی پر کیوں تیرتی ہے؟ سائنس دانوں نے دیرینہ معمہ حل کر لیا

news-banner

تازہ ترین - 30 مارچ 2026

سائنس دانوں نے برف کے پانی پر تیرنے اور پانی کے ٹھنڈا ہونے پر پھیلنے کے دیرینہ سائنسی معمے کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

سویڈن کی اسٹاک ہوم یونیورسٹی کے محققین کے مطابق یہ پیش رفت سپر ٹھنڈے پانی میں ایک پوشیدہ حالت کے انکشاف کے بعد سامنے آئی، جسے لیکویڈ سے لیکویڈ تبدیلی کا اہم نقطہ قرار دیا جا رہا ہے۔

 

تحقیق میں بتایا گیا کہ خاص درجہ حرارت اور دباؤ پر پانی کی دو مختلف مائع حالتیں موجود ہوتی ہیں، اور یہی منفرد خصوصیت اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ برف پانی پر کیوں تیرتی ہے اور پانی 4 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے ٹھنڈا ہونے پر کیوں پھیلتا ہے۔

 

ماہرین نے جدید ایکس رے ٹیکنالوجی کی مدد سے اس عمل کا مشاہدہ کیا اور دریافت کیا کہ برف بننے سے پہلے پانی میں غیر معمولی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں، جو اس کے منفرد رویے کی بنیادی وجہ ہیں۔