تازہ ترین - 30 مارچ 2026
مائیکروسافٹ نے اے آئی فیچرز میں بڑی اپ گریڈ متعارف کرا دی، کوپائلٹ کوورک ابتدائی صارفین کیلئے جاری
تازہ ترین - 30 مارچ 2026
مائیکروسافٹ نے اپنے کوپائلٹ اسسٹنٹ میں اہم اے آئی اپ گریڈز متعارف کراتے ہوئے نئے فیچرز کا اعلان کیا ہے، جن میں ایک ہی وقت میں متعدد ماڈلز کے استعمال کی سہولت شامل ہے۔
نئے فیچر کے تحت صارفین ایک ہی ورک فلو میں مختلف اے آئی ماڈلز سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
اس میں ایک ماڈل جواب تیار کرے گا جبکہ دوسرا اس کا جائزہ لے کر درستگی اور معیار کو بہتر بنائے گا۔
کمپنی کے مطابق یہ طریقہ کار غلط معلومات کے امکانات کو کم کرے گا اور نتائج کو زیادہ قابلِ اعتماد بنائے گا، جس سے صارفین کی کارکردگی اور معیار میں بہتری آئے گی۔
ایک اور نئے فیچر کے ذریعے صارفین مختلف اے آئی ماڈلز کے جوابات کو ساتھ ساتھ دیکھ کر موازنہ بھی کر سکیں گے۔
مائیکروسافٹ نے اپنے نئے خودکار اے آئی ٹول کوپائلٹ کوورک کو بھی ابتدائی رسائی پروگرام کے تحت صارفین کے لیے پیش کر دیا ہے، جو جدید خودکار نظام پر مبنی ہے۔
دیکھیں

