تازہ ترین - 30 مارچ 2026
بغیر اجازت مریضوں کی ویڈیو بنانا سنگین خلاف ورزی قرار، سخت کارروائی کا عندیہ
تازہ ترین - 30 مارچ 2026
لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں مریضوں کی ویڈیو بنانے کے معاملے پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
کونسل کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ اور متعلقہ ڈاکٹروں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ صدر نے بغیر اجازت ویڈیو بنانا سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
صدر رضوان تاج نے وائرل ویڈیو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے طبی عملے کے رویے پر سوالات اٹھائے اور اسے غیر پیشہ ورانہ عمل قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے رویے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ویڈیو بنانے سے پہلے مریض کی رضامندی کے معاملے پر بھی سوالات سامنے آئے ہیں، اس حوالے سے ہسپتال سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
صدر کا کہنا تھا کہ مریضوں کی رازداری اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
دیکھیں

