خواشگوار خاندانی تعلقات ڈیمنشیا کے خطرے کو 66 فیصد تک بڑھا سکتے ہیں: تحقیق

news-banner

تازہ ترین - 30 مارچ 2026

ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غیر خوشگوار خاندانی زندگی ذہنی تنزلی اور نسیان کی بیماری (ڈیمنشیا) کے خطرے کو 66 فیصد تک بڑھا سکتی ہے۔

 

تحقیق میں برطانیہ کے 104,093 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جن کی عمر 40 سے 69 سال کے درمیان تھی اور ابتدائی چار سالوں میں وہ ڈیمنشیا سے محفوظ تھے۔ 

 

شرکاء کو ان کے خاندانی تعلقات اور دوستانہ ماحول سے اطمینان کے بارے میں پوچھا گیا اور انہیں 13 سال سے زیادہ عرصے تک مانیٹر کیا گیا۔ 

 

اس دوران 1,359 افراد میں ڈیمنشیا کی تشخیص ہوئی۔

 

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ اپنے خاندانی تعلقات سے غیر مطمئن تھے، ان میں مطمئن افراد کے مقابلے میں ڈیمنشیا کا خطرہ 34 فیصد زیادہ تھا، جبکہ جو لوگ انتہائی غیر مطمئن تھے، ان میں خطرہ 66 فیصد تک بڑھ گیا۔ 

 

دلچسپ بات یہ ہے کہ دوستانہ تعلقات سے عدم اطمینان کا ڈیمنشیا پر کوئی خاص اثر نہیں پایا گیا۔

 

تحقیق چین کے نیشنل کلینیکل ریسرچ سینٹر فار جیریاٹرک ڈیزیز کی جانب سے کی گئی اور اس کے نتائج طبی جریدے "الزائمر اینڈ ڈیمنشیا" میں شائع ہوئے، جنہوں نے خاندانی تعلقات کے معیار کو ڈیمنشیا کے خطرے کے جائزے میں اہم عنصر قرار دیا۔