دنیا - 31 مارچ 2026
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: اسحاق ڈار اہم دورے پر چین روانہ
پاکستان - 31 مارچ 2026
اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اہم سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔
دفترِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ چینی وزیرِ خارجہ کی دعوت پر ہو رہا ہے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق اس ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال، خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، اور اس کے ممکنہ اثرات پر بھی غور کیا جائے گا۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے سرگرم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔
حالیہ دنوں میں اسلام آباد میں پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم مشاورت بھی ہوئی جس میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کیلئے تجاویز زیر غور آئیں۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ جلد ہی اگلے مرحلے میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
دیکھیں

