دنیا - 31 مارچ 2026
ایران کے حملے: امریکی و اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ، خطے میں کشیدگی میں اضافہ
دنیا - 31 مارچ 2026
تہران: ایران نے امریکی اور اسرائیلی اہداف پر وسیع حملے کرتے ہوئے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ڈرون ہینگرز اور اسلحہ معاون تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران نے اپنے آپریشن کی ایک اور بڑی لہر کے دوران مختلف علاقوں میں فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے جبکہ حیفا میں آئل ریفائنری کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔
مزید برآں خطے میں امریکی تنصیبات بھی نشانے پر رہیں، سعودی عرب کے قریب ایک بحری جہاز پر حملہ کیا گیا جبکہ بحرین میں امریکی بحری بیڑے کے مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
دیگر کارروائیوں میں شارجہ میں ایک ٹیلی کمیونی کیشن عمارت پر ڈرون حملہ کیا گیا جبکہ دبئی کی بندرگاہ پر ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آئیں، تاہم ان واقعات میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ذرائع کے مطابق ترکیہ نے ایک میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ بھی کیا ہے، جس سے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی مزید نمایاں ہو گئی ہے۔
دیکھیں

